اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران حکومت کی تشکیل اور نئے صوبوں کے قیام کے معا ملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آج مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات کریں گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کا اعلی سطح کا وفد آج دوپہر ایک بجے پنجاب ہاس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں نگران وزیراعظم اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور پر باضابطہ مذاکرات کئے جا ئیں گے۔
شام پانچ بجے پیپلز پارٹی کا اعلی سطح کا ایک وفد ن لیگ کے رہنماں اسحاق ڈار اور سردار مہتاب عباسی سے مذاکرات کرے گا۔ وفاقی وزرا خورشید احمد شاہ اور نوید قمر پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نگران وزیر اعظم، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن اور احتساب بل سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔