ایم کیو ایم کی لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور ملک کی موجودہ صورتحال پر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کا ایک وفد آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا اور صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ وفد کے ارکان میں بابر غوری اور حیدر عباس رضوی بھی شامل ہوں گے۔