کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت سندھ رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا پیغام آج ملک کے طول و عرض میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ملک سے انتہاپسندی ،جہالت اور جاگیردرانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے عوام کو مکمل با ختیار بنانے کے لئے عملی جد و جہد میں مصروف ہیں۔
مضبوط ادارے اور بااختیار عوام ہی ملک کی معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے زیر اہتمام سال 2012ء کے دوران عوامی خدمت خصوصاً عید الاضحی،محرم الحرام اور دیگر مواقعوں پر مثالی کا کردگی کا مظاہرہ کرنے پر TMAکے افسران و ملازمین میں ایوارڈ اور اسناد کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،حق پرست اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول اور چیف آفیسر شاہ فیصل کمال مصطفی نے بھی خطاب کیا اس موقع پرایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران و کارکنان اور TMAشاہ فیصل کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کے علاوہ علاقہ معززین و عمائدین ،علماء اکرام اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام تقریب سے ستائش سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہاکہ ایم کیو ایم نے شہر قائد کی 65سالہ تاریخ میں شہر کی بے مثال ترقی اور عوامین خدمت کے کام انجام دیئے ہیں جس کی مثالی پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی یہ تمام تر ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے اس ویژن کا کمال ہے جو انہوں نے نمائندوں اور کارکنان کو دی ہے ،رضا ہارون نے TMAشاہ فیصل ٹائون کی جانب سے عوامی خدمت کی انجام دہی پر افسران و ملازمین کی خدمت کا اعتراف کرنے کے عمل کو سرا اور شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حوالے کے لئے مثالی خدمات پر چیف آفیسر شاہ فیصل کمال مصطفی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوامی کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول نے اپنے خطاب میں کہاکہقائد تحریک محترم الطاف حسین کا ویژن ہی ترقی اور خوشحالی اور عوامی زندگی میں انقلاب لاکر عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرسکتا ہے اراکین اسمبلی نے کہاکہ بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت متحدہ قومی موومنٹ کا طرہ امتیاز ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت اور عوامی حمایت کے ذریعے پاکستان کے تمام علاقوں کے عوام کے محرومیوں کا خاتمہ اور شہر و گائوں کی ترقی کو یقینی بنا ئیں گے۔
تقریب ستائش سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل کمال مصطفی نے کہا کہ عوامی جذبے سے شار اپنے ہر دل عزیزاراکین اسمبلی اور عوام کے باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ شاہ فیصل ٹائون میں عوامی خدمت کے مثالی اقدامات کو بروئے کار لاکر علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام میں ہمارے ٹائون کے قابل افسران کی ٹیم کی خدمات بھی اس حوالے سے قابل تحسین ہے۔
تقریب کے اختتام پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی حکومت سندھ رضا ہارون ،حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ۔اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول اور چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے افسران ،ٹائون آفیسر پلاننگ و ایڈمن آفسیر سلمان حیدر،ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ٹائون آفیسر فنانس رفیع احمد ،ٹائون آفیسر ریگولیشن عامر خان زئی ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفار میشن محمد ارشد ،ڈپٹی ٹائون آفیسر فنانس اعظم علی امام ،ڈپٹی ٹائون آفیسر باغات عبدالکریم ،ڈپٹی ٹائون آفیسر فنانس ابصار احمد ،اور سابق ڈپٹی ٹائون آفیسر سالڈ ویسٹ محمد نعیم صابر کو اُن کی مثالی محکمانہ کاوشوں پر شیلڈ اور اسناد سے نوازتے ہوئے انہیں عوامی خدمت باہمی ٹیم ورک کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔