وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منطور نہیں کئے گئے تھے جبکہ ایم ییو ایم والے گئے ہی نہیں تو واپسی کا کیا سوال ہے۔ اسلام اباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں افہام تفہیم کو فروغ دے رہی ہے اس وقت ملک میں کو ئی سیاسی گرفتای نہیں ہوئی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف کاروائی کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تو اڑتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کے باعث متاثرین کے ساتھا اظہار یک جہتی کے لیئے امریکہ کا دورہ منسوخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی افات کے بعد اب عوام کی امداد اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈو مور کا مطالبہ کر نے والوں کو اب ڈو مور کرنا ہو گا۔