این آر او فیصلہ: مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

Nawaz

Nawaz

سپریم کورٹ کے این آر او فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا ہنگامی مشاورتی اجلاس آج رائیونڈ میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں این آر او فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جن اہم رہنماں کو طلب کیا گیا ہے ان میں چوہدری نثار، وزیر اعلی پنجاب، غوث علی شاہ، سردار مہتاب عباسی، اسحاق ڈار، سینیٹر مشاہد اللہ، خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید ، احسن اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اجلاس میں عدلیہ کی بالادستی سے متعلق اہم فیصلے کریگی۔