اینڈی مرے کی عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر نظریں

andy mary tennis player

andy mary tennis player

اولمپکس میں ومبلڈن کی شکست کا بدلہ لینے والے برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن تک پہنچنے کی امید مضبوط کر لی۔

اینڈی مرے اولمپکس ٹینس ایونٹ کے فائنل میں دنیا کے نمبر ایک سوئس سٹار روجر فیڈرر کو مات دینے میں کامیاب ہوئے۔ اس شاندار فتح کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود اینڈی مرے کی پوزیشن تبدیل تو نہیں ہوئی لیکن رافیل نڈال سے سات سو پچاسی پوائنٹس کی کمی پر پہنچ گئے۔ رینکنگ میں سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ سربیا کے نوواک جوکووچ دوسرے نمبر پر ہیں۔