ہالی وڈ(جیوڈیسک)سنسنی اور مزاح سے بھرپور ہالی وڈ کی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم “ایسکیپ فرام پلینیٹ ارتھ آئندہ ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔
ہالی وڈ میں ان دنوں اینی میٹڈ فلمیں بنانے کے رحجان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ “ایسکیپ فرام پلانٹ ارتھ ایسی ہی ایک ایڈونچر کامیڈی فلم ہے۔ یہ ایک ایسے خلاباز کی کہانی ہے جو دشمن سیارے سے آنے والے پیغام کا جواب دے کر مشکل میں پھنس جاتا ہے۔
فلم میں کارٹون کرداروں کی دلچسپ حرکات اور مکالمے ناظرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ “ایسکیپ فرام پلانٹ ارتھ چودہ فروری کو ریلیز کی جائے گی۔