دنیا کی بلند ترین عمارتوں کو چننے والے ادارے ایمپورس نے نیو یارک کی “ایٹ سپروس اسٹریٹ”عمارت کو سال کی بہترین عمارت کا ایوارڈ دے دیا۔ ایمپورس نے سال کی دس بہترین عمارتوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
جرمن ادارے ایمپورس کے ایوارڈ کو تعمیرات کے شعبے میں آسکر جیسی اہمیت حاصل ہے۔اس سال 220 عمارتیں مقابلے میں شامل تھیں مگر مقابلہ جیتا “ایٹ سپروس اسٹریٹ” نے ایٹ سپروس دو ہزار گیارہ میں مکمل ہوئی تھی۔ مین ہٹن کے علاقے میں بننے والی یہ عمارت رہائشی ہے۔ اسکی بلندی دو سو پینسٹھ اعشاریہ ایک میٹر ہے۔ کویت کی الحمرا ٹاور دوسرے اور ابو ظہبی کی اتحاد ٹاورز تیسرے نمبر ہیں۔چین کے شہر شین ژین Shenzhen میں واقع “کے کے ہنڈرڈ” کو چوتھا جبکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی وکٹوریہ ٹاور کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے ۔
امریکا کے شہر سنسناٹی کا گریٹ امریکن ٹاور چھٹے، پاناما سٹی کا ایف اینڈ ایف ٹاور ساتویں اور جنوبی کوریا کے شہر انچین Incheon کا نارتھ ایسٹ ایشیا ٹریڈ ٹاور آٹھویں نمبر ہے۔نویں نمبر پر سنگاپور کی عمارت “ریفلیکشنز ایٹ کیپل بے” ہے اور دسویں نمبر پر چین کی تیان جن گلوبل فنانشل سنٹر کی عمارت ہے۔