لاہور(جیوڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اگر اسکا درست استعمال کیا جاتا تو ملک میں توانائی بحران نہ ہوتا۔ لاہور ڈیفنس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ اگر درست لیڈر شپ انتخابات کے بعد آئی تو ملک کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں ایک ہسپتال کی تعمیر کے لئے زمین لینے کے لئے آئے تھے اور آصف ہاشمی نے ان کو وفاق کی جانب سے یقین دلایا ہے کہ وہ ہسپتال کے سلسلے میں مکمل مدد کریں گے۔