New iPad Mini … Apple’s Phil Schiller reveals device to the world
ایپل نے کیلیفورنیا میں منعقدہ تقریب میں اپنے آئی پیڈ ٹیبلٹ کا سات اعشاریہ نو انچ سکرین والا چھوٹا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔
اس آلے کی چوڑائی سات اشاریہ نو ملی میٹر اور وزن تین سو گرام اور ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی گنجائش سولہ جی بی ہے
برطانیہ میں اس کی قیمت دو سو انہتر پاؤنڈ ہو گی اور دو نومبر سے میسر ہو گا۔
یہ نیا آئی پیڈ گوگل، ایمازون، سام سنگ اور دوسرے کمپنیوں کے تیار کردہ چھوٹے اور سستے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کا مارکیٹ میں براہ راست مقابلہ کرے گا۔
ایپل کے مارکیٹنگ کے نائب صدر نے کہا ہے کہ نیا آئی پیڈ اس مارچ میں جاری کئے گئے تیسری نسل کے آئی پیڈ سے تیئس فیصد پتلا اور ترپن فیصد ہلکہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسے ایک ہاتھ میں پکڑا جا سکتاہے اور اشارہ کیا کہ یہ سفر کے موزوں آلہ ہے۔
تاہم اویوم کمپنی کے ٹیکنالوجی کے ماہر ایڈم لیچ کا کہنا تھا کہ انھیں مزید چھوٹے اور سستے آئی پیڈ کی توقع تھی۔
انھوں نے کہا کہ ’ہمیں ایک اعلان میں تھوڑا سا نیا اور تھوڑا سا پرانا آئی پیڈ ملا ہے۔ یہ نیا ایپل ہے کیوں کہ وہ اپنے طریقے سے چلنے کے بجائے دوسرے کمپینیوں سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف یہ پرانا ایپل ہے کیونکہ وہ پرانے مارکیٹنگ سٹریٹیجی کے تحت بڑی قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں آئے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ نئے آئی پیڈ لانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایپل مارکیٹ پر اپنا کنٹرول قائم رکھنے کے لیے پریشان ہے۔
آئی ڈی سی کمپنی کے ریسرچ منیجر فرانسسکو جرونیمو کا کہنا ہے کہ’ کنڈل ای ریڈر اور انڈروائڈ سمارٹ فونز کی شہرت کی وجہ سے گاہکوں کو ایمازوں اور گوگل کے کنٹنٹ اور دوسرے خدمات کا پتہ چلا۔ گوگل نکسس سیون اور ایمازوں کنڈل فائر کے کم قیمتوں نے گاہکوں کو متوجہ کیا ہے کیوں کہ ان کو کم قیمت میں آلے کے ساتھ کنٹنٹ اور دوسرے خدمات بھی ملتے ہیں جو وہ یا تو پہلے سے استعمال کر رہے ہیں یا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا ’لیکن ایپل کا یہ نیا آلہ مارکیٹ کو ہلا دے گا۔ منی ایپل آگے جائے گا۔‘
دوسرے چھوٹے آئی پیڈ جن میں صرف وائی فائی کی سہولت ہے کی تجویز کردہ قیمت بتیس جی بی کے لیے تین سو انچاس پاؤنڈ اور چونسٹھ جی بی کے لئے چار سو انتیس پاؤنڈ ہے۔
ایپل نے بڑے سائز کے آئی پیڈ، میک بک پرو، آئی میک اور میک منی کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
The new iPad mini during is projected on a screen at an Apple event in San Jose