ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان کا جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کام کا معائنہ
کراچی ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے جشن عیدمیلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ٹائون کی مختلف مقامات پر جلوسوں کی گذرگاہوں کا دورہ کیا اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منتظمین سے ملا قات بھی کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورنگی میں جشن عید میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منانے کیلئے کورنگی ٹائون کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں تفصیلا ت کے مطابق مساجد اورجلوسوں کی گذرگاہوں کی داخلی و خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی وروشنی اور دیگر امور فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے تاکہ میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پرعا شقان رسول کوکسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کیں۔
میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پرعاشقان رسول کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور روشنی کے بہتر انتظامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے فعال رہے گا جس کا نمبر 5070568 3 ہے اس میں عوام کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیںاس موقع پرٹائون آفیسر انفراء طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔