ایڈیلی اورمیڈوناکےمنصوبے،شائقین موسیقی کیلیےخوشخبری

madonna

madonna

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ایڈیلی ایک سال کی گوشہ نشینی ترک کر کے اس سال دوبارہ پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں، جبکہ میڈونا ملاوی میں دس اسکولز کھولنے کے منصوبے بنا رہی ہیں۔
ایڈیلی نہ صرف آسکر ایوارڈ وصول کرینگی بلکہ آئندہ اپنی مدھر آواز سے شائقین موسیقی کا دل بھی لبھانے آرہی ہیں، ایڈیلی گذشتہ سال پردہ اسکرین سے سر کے آپریشن کے باعث اوجھل ہوگئیں تھیں۔
دوسری جانب گلوکارہ میڈونا نے اپنی ایک نئی ساتھی کے ساتھ ملاوی میں 10 نئے اسکول کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے، میڈونا نے گذشتہ سال بدانتظامی اور دیگر مسائل کی وجہ سے اپنا پہلا منصوبہ ترک کرنے کے بعد ایک نئے عزم کیساتھ اسکولزکھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔