بالی ووڈ(جیوڈیسک)صلو بھائی کی فلم ایک تھا ٹائیگر کی ریلیز کا سب کو انتظار ہے۔ تنازعات میں گھری یہ فلم مزید تنا زعات کا شکار ہوگئی۔ عید کے بعد فلم کی ریلیز کا اعلان ہوا ہی تھا کہ خفیہ ایجنسی را کے اہلکار راوینڈرا کوشیک کے پاکستان میں تجربات سے مماثلت رکھنے پرراوینڈرا کو شیک کے بھتیجے نے یش راج فلم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
صرف یہی نہیں لیگل نوٹس کی ایک کاپی سی بی ایف سی بھارت کے سینٹرل بورڈ آ ف فلم سرٹیفکیشن کو بھیجوا دی ہے۔ وکرم کا کہنا ہے کہ ان کے چچا کو بہتر ین کارکردگی پر پاکستان میں خفیہ مشن پربھیجا گیا تھا۔ فلم ایک تھا ٹائیگرکا پرومو ان کے چچا کی زندگی اورپاکستان میں مشن کے دوران تجربات کی بھر پور عکاسی کر رہا ہے۔ اس لحاظ سے فلم کا منفی تاثر سامنے آ رہا ہے۔ ایک تھا ٹائیگر کے تنازعات اور سلمان خان کی فلم سے امیدیں کیا رنگ لائیں گی یہ تو عید کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن صلو بھائی تو فلم کو سینما گھروں کی زینت باننے کے لئے پاکستان تک آنے کو تیار ہیں۔