بالی ووڈ (جیوڈیسک) گوگل نے ہندوستان میں اپنی وہ فہرست جاری کردی جس میں بتایا جاتا ہے کہ کون کون دنیا میں ان کے نیٹ ورک پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے۔ ممبئی فلموں کے سلسلے میں سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر کو یہ اعزاز ہوا ہے کہ اسے پوری دنیا میں سب سے زیادہ تلاش کیا جاتا ہے۔
یہ فلم جو اب تک 307 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے اس میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے تھے اور کبیر خان اس کے ڈائریکٹر ہیں۔ اس فلم کی بے مثال کامیابی میں جہاں اداکاروں کا رول ہے وہیں اس کی موسیقی نے بھی بے انتہا مقبولیت حاصل کی ہے جو ساجد واجد کی جوڑی نے ترتیب دی ہے۔
گوگل کے مطابق دوسری فلم جو مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی۔ اکشے کمار کی رائوڈی راٹھور چلے جس نے اب تک 201 کروڑ روپیہ کمائے ہیں۔