ایک دن کی مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک)شئیرز کی قیمتوں کو منافع بخش سطح پر دیکھتے ہوئے کی جانے والی خریداری کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کی 525 پوائنٹس کی شدید ترین مندی کے بعد بدھ کو اتار چڑھا کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ تاہم سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث مارکیٹ کا کاروباری حجم نو کروڑ ساٹھ لاکھ شئیرز کے سودوں تک محدود رہا۔

بلوچپس کمپنیوں کے شئیرز سمیت سستے حصص میں کی جانے والی خریداری سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کو ایک سو سترہ پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار دو سو پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہندریڈ انڈیکس تہتر پوائنٹس کے اضافے سے 16181 پوائنٹس پر بند ہوا۔