عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی حسب روایت کسی بھی غیر آ ئینی اور غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جو بھی ادارہ اپنے آ ئینی اختیارات سے تجاوز کرے گا تو اے این پی اس کا ہاتھ روکے گی۔ خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آ باد میں اے این پی کے اہم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آ ئین کے تحت پاکستان کے ہر ادارے کے اختیارات واضح ہیں۔ توقع ہے کہ کوئی بھی ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کر ے گا۔ آ ئین نے جو اختیارات تفویض کئے ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو اداروں میں ٹکرا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسفند یار ولی خان نے اعلان کیا کہ وہ موجودہ تنا کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی بھی صورت تصادم کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا، کچھ لو کچھ دو کا اصول چلتا رہتا ہے۔ سیکریٹری دفاع کی تبدیلی کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیراعظم کو ان تبدیلیوں کا آئینی اختیار حاصل ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ووٹر لسٹیں شفاف نہیں۔ اس صورت میں قبل ازوقت انتخابات کیسے مکمل ہیں۔