بیگم صہبا مشرف نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے بجائے کسی اور عدالت میں درخواست کی سماعت کیلئے اپیل کردی۔ بے نظیر قتل کیس کی سماعت کے دوران بیگم صہبا مشرف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہد رفیق سے انہیں انصاف کی توقع نہیں ہے، اس لئے ان کی درخواست پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے بجائے کسی اور عدالت میں کیس کی سماعت کی جائے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے حکم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سترہ دسمبر تک متوی کر دی گئی۔