کراچی میں باغ قائد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے پہلے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف اب سے کچھ دیر بعد کراچی میں مزار قائد سے ملحقہ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کر نے والے ہیں۔ جلسے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے ہیں واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ گاڑیوں کو دور کھڑا کروایا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی کراچی ایسٹ خادم حسین کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں اے پی ایل ایم کے جلسے میں ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کو مغرب سے قبل جلسہ ختم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔