بائیو گیس ٹیکنالوجی کیلئے ٹھوس حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہیں،شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بائیو گیس ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے اورچین کی بائیوما کمپنی کے تعاون سے پنجاب چائنا بائیو گیس انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔یہ بات انہوں نے لاہورمیں ین ڑیابن کی قیادت میں چین کی بائیوما کمپنی کے وفدسے ملاقات میں کہی،

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس سے قومی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہاہے، اس موقع پرین ڑیا بن کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی پنجاب کے ساتھ بائیو گیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔