لاہور : (جیو ڈیسک) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے بابر اعوان اور مسعود چشتی میر صادق اور میر جعفر ہیں، وہ کسی اور کی ایما پر کام کر رہے ہیں۔
گورنر ہاؤس لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ خودمختار ہے اور عدالتیں اس کے ماتحت کام کرتی ہیں، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ ختم کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کیخلاف سزا اپیل کی معیاد تک معطل ہے اور صدر کیخلاف خط لکھنا عوام کی تضحیک ہو گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شریف برادران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی خاکی وردی والوں کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں۔