بارسلونا اوپن : (جیو ڈیسک)پاکستان کے اعصام الحق اورانکے پارٹنر جین جولین راجرز بارسلونا اوپن کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہارگئے۔ شکست کے بعد اعصام الحق کے لندن اولمپک میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید کم ہوگئے۔ بارسلونا اوپن ٹینس میں اعصام الحق اور جین جولین راجرز کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ پاک، ہالینڈ جوڑی کو پولینڈ کے اسٹن برگ اور میٹ کوسکی نے تین چھ، سات چھ اور دس آٹھ کے اسکور سے شکست دی۔
اعصام الحق کو لندن اولمپک میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے ڈبلز رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانا ضروری ہے جبکہ وہ ابھی چودہویں نمبر پر فائز ہیں اور رینکنگ میں بہتری کیلئے ان کے پاس صرف ایک ایونٹ روم ماسٹرز باقی ہے۔