ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شامل رہنے والی اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکر آج اپنی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
4فروری1974کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اُرمیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980 میں فلم”کلیوگ”سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں “Narasimha “رہی۔
اُرمیلا نے اپنے فلی کیرئیر کے دوران رنگیلا، ستیا اور جدائی نامی فلموں سے باکس آفس پر بے حد کامیابی سمیٹی، اسکے علاوہ کون، پیا تونے کیا کیا، بھوت، اِک حسینا تھی، تہذیب، پنجر، میں نے گاندھی کو نہیں مارا اور بس اِک پل میں بھی اُرمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔
بالی ووڈ میں کافی عرصے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اُرمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔