بالی ووڈ ٹائیگر پھنس گیا مشکل میں۔ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بھارت میں قانونی مشکلات کا شکار۔ فلمی ایجنٹ کا اصلی را کے ایجنٹ فیلمی سے ٹکراؤ۔سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر کا ٹریلر ہی ریلیز ہوا تھا کہ تنازعے کا شکار ہوگئی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے را کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو جاسوسی کی خاطر پاکستان آتاہے۔پاکستان میں تو فلم پر تنقید ہوئی مگر بھارت میں بھی یہ فلم متنازعہ بن گئی۔
خفیہ ایجنسی را کے اہلکار راوینڈرا کوشیک کے پاکستان میں تجربات سے مماثلت رکھنے پرراوینڈرا کو شیک کے بھتیجے نے یش راج فلم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ صرف یہی نہیں لیگل نوٹس کی ایک کاپی سی بی ایف سی بھارت کے سینٹرل بورڈ آ ف فلم سرٹیفکیشن کو بھیجوا دی ہے۔