بالی ووڈکی ایتھلیٹ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ریس ٹو سے فرار ہوگئیں۔ بالی ووڈپروڈیوسر رمیش ترانی کو اس وقت جھٹکا لگا جب اسپورٹی ایکٹرس دپیکا پڈوکون نے فلم ریس ٹو کے لئے چاردن شوٹنگ کروانے کے بعد فلم میں کام کرنے سے انکارکردیا۔ دپیکا کے انکارکی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ سخت شیڈول اور کاسٹ میں تبدیلی ہے اس لئے اس ریس میں شامل ہونے کے بجائے دپیکا نے بھاگ جانے میں ہی عافیت جانی۔سوناکشی سنہا کے بعداب دپیکا کے فرار سے پروڈیوسرزکافی پریشان ہیں۔