بچے کی معصوم خواہشات پر مبنی فلم گٹوکو برلن فلم فیسٹول میں بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ غریب بچے کے خواب بھی کتنے معصوم ہوتے ہیں۔ وہ کبھی گلیوں میں ٹوٹے ہوئے کھلونوں سے کھیلتے ہیں اور کبھی پھٹی ہوئی کتابوں سے پڑھتے ہیں۔
ایسے ہی ایک غریب بھارتی بچے پر بنائی گئی فلم گٹو نے جرمنی کے فلم بینوں کو متاثر کر دیا۔ فلم میں گٹو نامی یتیم لڑکا سکول جانے کی خواہش میں کیا کیا جتن نہیں کرتا، فلم کو بچوں کی کیٹیگری میں بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔