ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کو شدید علالت کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیش کھنہ نے گذشتہ کئی روز سے کھانا پینا چھوڑ رکھا تھا اور وہ شدید نقاہت اور کمزوری کا شکار تھے تاہم ان کی بیماری کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
انہتر سالہ راجیش کھنہ کو بھارتی فلم انڈسٹری کا پہلا سپراسٹار کہا جاتا ہے۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں ارادھنا، باورچی، امر پریم آنند اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔