بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ میں سال دو ہزار بارہ رنگینیوں اور رعنائیوں سے بھرپور رہا ۔ رواں سال بالی وڈ میں کون سی فلموں نے کیا باکس آفس پر راج اور کون سے اداکاروں نے جیت لئے فلم بینوں کے دل۔
سال دوہزاربارہ کی بہترین فلموں اور اداکاروں کی بات ہو اورصلو بھائی کو بھلا دیا جا ئے یہ ممکن نہیں ۔ اس سال ٹائیگر کے روپ میں جلوہ گر ہو نے و الے سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر سال کی پہلی بہترین اورکامیاب فلم رہی۔ یعنی اس مرتبہ بھی خان صاحب نے باقی سب کو دے دی مات۔
دوسرے نمبر پر جس فلم کو لوگوں نے پسند کیا وہ اکشے کمار اور دبنگ گرل کی فلم راؤڈی راٹھور ہے۔ سال کی تیسری سب سے کامیاب فلم ہے اداکار سنجے دت اور ریتک روشن کی ایکشن سے بھر پور فلم اگنی پت۔ اکشے کمار پھرآ گئے چوتھے نمبر پر وہ بھی ہاؤس فل ٹوکے سنگ۔ چارلی چیپلن سے متاثر کامیڈی فلم برفی میں رنبیر کپور کا کریکٹر رہا پانچوں نمبر پر یعنی بالی وڈ کی ٹاپ پانچ فلموں میں ٹاپ اداکاروں ہی نے لے لی سبقت ۔
ابھیشک بھیا نے تو ہمیشہ ہی بگ بی کا نام ڈبویا ہے اس بار بھی وہ رہے چھٹے نمبر پر یعنی ان کی اور اجے دیگن کی جوڑی کو لوگوں نے کچھ خاص نہیں سراہا فلم بول بچن میں۔ معروف آنجہانی ڈائیریکٹر یش چوپڑا کی فلم جب تک ہے جان سال دوہزار بارہ کی ساتوں فلم ہٹ ثابت ہو ئی ۔ فلم سن آف سردار ، او مائی گاڈ بالی وڈ کی فلموں کی تیز ترین اور کامیاب ریس میں آٹھویں اور نویں نمبر پر رہیں اور کاک ٹیل نے بھی سال کی بہترین فلموں میں جگہ بنا ہی لی۔ نواب صاحب سیف علی خان رہے فلم کاک ٹیل کے ساتھ دسویں نمبر پر ۔