جینیوا : (جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جینیوا اجلاس کو شام کے لیے اہم موڑ قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانکی مون نے کہا کہ وہ شام میں تشدد کی لہر ختم کرنے کے حوالے سے ایکشن گروپ اجلاس میں شرکت کے لیے آج جینیوا روانہ ہو رہے ہیں۔
انھوں نے اس سلسلے میں مشترکہ خصوصی سفیر کوفی عنان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں پیشرفت کے لیے پر امید ہیں۔ بان کی مون نے کہا کہ چھ نکاتی امن منصوبے کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل ہے اور ان چھ نکات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئے لاروف اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی شرکت کر رہی ہیں۔