بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا کی تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں پر مبنی سیریز کا پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے پر چھبیس دسمبر سے ملبور ن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ سے چھبیس سال بعد ہارنے پر فلپ ہیوز اور عثمان خواجہ ڈراپ کر دئیے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی اور بھارت کے خلاف پریکٹس میچ میں سنچری کا انعام اوپنر ایڈکووان کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملاہے۔ اوپنر شون مارش ٹیم میں شامل ہیں لیکن ان کی شرکت کا انحصار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہوگا۔فاسٹ بولر بین ہلفن ہاس اور آل رانڈر ڈینیئل کرسچن کی واپسی ہوئی ہے۔نیتھن لیون واحد اسپنر ہیں۔