پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی لیمونٹ پیٹرسن کیخلاف ٹائٹل فائٹ کے نتیجے کے خلاف اپیل کی سماعت جنوری کے وسط میں ہوگی۔ دس نومبر کوہونیوالی فائٹ میں ریفری جوکوپر انے متنازع طور پر عامر خان کے دو پوائنٹس کاٹ لئے اور واشنگٹن کا لوکل باکسرلیمونٹ پیٹرسن ججز کے منقسم فیصلے کی بنیاد پر ایک پوائنٹ سے فاتح قرار پایا۔ عامر خان آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے کے ٹائٹلزسے محروم ہوگئے۔ عامرخان کے پروموشن چیف رچرڈ شیفرنے بتایا کہ آئی بی ایف اورڈبلیو بی اے حکام دس روز میں تفتیش مکمل کرلیں گے۔ اپیل کی سماعت اٹھارہ اور انیس جنوری کو نیویارک میں ہوگی۔ رچرڈ شیفر نے کہا کہ سماعت میں فیصلے پرنظرثانی یا اسے برقرار رکھنے یا جلد ری میچ کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ میں دھکا دینے کا کوئی قانون نہیں ہے بارباردھکا دینے پر بھی ایک پوائنٹ نہیں کاٹا جاسکتا تو دو پوائنٹ کی کٹوٹی کومقامی باکسر کیلئے جانبداری کے سواکوئی نام نہیں دیا جاسکتا اور ہمیں بہتر فیصلے کی امید ہے۔