قادر پور(جیوڈیسک)گیس اور تیل کی کمی سے بجلی کا بحران سنگین، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 563 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق پی ایس او کو عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور پلانٹس کو تیل کی روزانہ فراہمی 38 ہزار ٹن کی بجائے صرف دس ہزار ٹن ہو رہی ہے جبکہ قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جس سے بجلی کی پیداوار صرف 11 ہزار 940 میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ بجلی کی مجموعی طلب 16 ہزار 503 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال میں اضافہ ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ایک مرتبہ پھر ہونے لگی ہے اور شہری علاقوں میں دس جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔