وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ اس ہفتے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ آئی پی پیز کی پھنسی ہوئی رقم کی ادائیگی کے ڈیبٹ سواپ کا طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔ وزیر پانی و بجلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے لیئے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد ان کمپنیوں کی پیداوار بڑھ جائے گی جس کے بعد لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار اور طلب برابر ہے اس لیئے لوڈ شیڈنگ یا تو نہیں ہونی چاہیے یا محدود پیمانے پر ہونی چاہیے۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں اس ہفتے اضافہ ہوجائے گا۔