بحرین : (جیو ڈیسک)بحرین کے جنوبی قصبے کے ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بحرینی قصبے رافا میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شدید دھوئیں اور گھٹن کے باعث ایشیا سے تعلق رکھنے والے 10 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق آگ حادثاتی طور پر لگی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کے پیچھے کوئی مجرمانہ ہاتھ نہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی موت دھوئیں اور گھٹن کے باعث ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شہریت کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ہزاروں ایشیائی تارکین وطن بحرین میں مقیم ہیں جو زیادہ تر خستہ حال عمارتوں میں رہتے ہیں۔