بحرین(جیوڈیسک) بحرین میں سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین نے مذہبی اسکالر کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلیاں نکالیں۔ احتجاجی مظاہرین نے دارالحکومت منامہ میں مذہبی اسکالر عیسی قاسم کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔
جن پر حکومت مخالف بیانات لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مذہبی اسکالر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر آمدورفت بند کردی جبکہ مظاہرین نے ہائی وے کو بند کرنے اور دھرنا دینے کے لئے مارچ کیا تو پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مظاہرہ جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس فائر کی۔ جس کے بعد جوابا مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ھسپتال پہنچایا گیا۔ جبکہ متعدد احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔