برازیل:مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

brazil

brazil

برازیل میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ جبکہ اٹھارہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں امدادی کارکن اب بھی مصروف ہیں۔
پہاڑ کے دامن میں واقع برازیل کے قصبے سیپوکائیا میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں دبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ملبیسے مزید تیرہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق قصبے کے مکینوں کو قبل از وقت انخلا کے لیے وارننگ دے دی گئی تھی۔ تاہم مقامی لوگوں نے انکار کردیا۔ کئی افراد نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ جانے کے بجائے یہیں ملبے تلے دفن ہونا پسند کریں گے۔
اب لوگوں کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ہمارے پیاروں کو تلاش کرکے اذیت سے نجات دلائی جائے۔ برازیل کے صدر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کو قصبے میں فوری امدادی کارروائی کا حکم دیا ہے۔