برطانوی بمباری، قذافی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز تباہ

libia

libia

لیبیا میں قذافی کے وفاداروں کے 3مختلف علاقوں میں برطانوی جیٹ طیاروں نے بمباری کرکے کمانڈر اینڈ کنٹرول مرکز تباہ کردیا۔ کو اس امر کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ لیبیا میں جب تک ضروری ہوا نیٹو کا آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی کی حمایتوں کے علاقہ صحرا بنی ولید میں برطانوی طیاروں نے بمباری سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا ۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ آپریشن میں تار نیڈو جی آر 4طیاروں نے قذافی کے آبائی قبضے سرت میں سابق سکول کو نشانہ بنایا۔ جو آرمڈ گاڑیوں اور اینٹی ایئرکرافٹ آرٹلری کے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔