برطانیہ (جیوڈیسک)برطانیہ میں ہزاروں افراد نے حکومت سے ملالہ کا نام نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تیس ہزار افراد کی دستخط کردہ درخواست میں برطانوی افراد نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملالہ کی نوبل نامزدگی برطانیہ کی جانب سے بھیجی جائے۔ ملالہ صرف ایک قوم کی بچی نہیں بلکہ دنیا کی تمام خواتین کی بہترین نمائندہ ہے۔ نوبل انعام نامزدگی سے تعلیم سے محروم بچیوں کو علم حاصل کرنے کا حوصلہ ملے گا۔