لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے2015u تک پولیس کے بجٹ میں 134 ملین پونڈ کٹوتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لندن برطانوی حکومت کی طرف سے 2015 تک ہونے والی 134 ملین پونڈ کی کٹوتیوں کی وجہ سے پولیس کے سٹاف میں تقریباً ایک ہزار افراد جبکہ گشت کرنے والے عملے میں 1138 افراد کی ملازمتیں کم کی جائیں گی۔
گریٹر مانچسٹر پولیس اینڈ کرائم کمشنر پولیس سروسز کی فراہمی کے عوض شہریوں سے کونسل ٹیکس کی مد میں پانچ پونڈ سالانہ اضافی وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔
دوسری پولیس فورسز عملے کی کمی کے باعث پولیس اہلکار سخت مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ عملے کے جن ارکان کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ہے ان میں تجربہ کار اور کام سے لگن رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔