برطانوی لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کردی

lord Nazirrr

lord Nazirrr

برطانیہ : (جیو ڈیسک) برطانیہ کی لیبرپارٹی نے لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کردی ہے۔ ان پر امریکی صدر براک اوباما پر مقدمے کیلئے رقم فراہم کرنے کے اعلان کا الزام ہے جبکہ لارڈ نذیر نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے جنگی جرائم کے حوالے سے بات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق لارڈ نذیر نے اعلان کہا تھا کہ وہ سابق امریکی صدر بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر پر مقدمہ قائم کرنے کیلئے دس ملین ڈالر فراہم کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان امریکا کی طرف سے حافظ سعید کے سر کی قیمت پر مقرر کرنے کے ردعمل میں کیا تھا۔

لارڈ نذیر احمد نے رقم کا اعلان کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں جنگی جرائم کی بات کی تھی۔ لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر واقعی لارڈ نذیر نے یہ اعلان کیا ہے تو ان کی پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔