برطانوی مسلمانوں نے حکومت سے یوٹیوب پر اسلام مخالف فلم ہٹانے کا مطالبہ کیا، ہزاروں افراد کی دستخط شدہ پٹیشن برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں اراکین پارلیمنٹ نے جمع کروا دی۔
یوٹیوب پر اسلام مخالف فلم کے خلاف برطانوی مسلمانوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ برطانوی مسلمانوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کئے ہیں جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلم پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی بحث کی جائے۔
پٹیشن برطانوی پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد رکن یاسمین قریشی اور سفید فام رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ کروس بوائے نے 10 ڈاوئنگ سٹریٹ میں واقع برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں جمع کروائی۔