برطانیہ : (جیو ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ کہ افغانستان اور پاکستان کی سر زمین سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پچاس فیصد تک کم ہوگئے۔برطانوی دارالعوام سے خطاب ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ تین سال قبل افغانستان میں برطانوی افواج اور شہریوں پر حملے کرنے والوں کا تعلق پاکستان اور افغانستان کی سرزمین سے تھا۔ اب یہ خطرات کافی تک کم ہوگئے ہیں۔
برطانیہ قومی مفاد اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے افغانستان جنگ میں امریکا کا اتحادی بنا۔ افغانستان میں ہتھیار پھینکنے والے طالبان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔ دو ہزار چودہ تک افغانستان سے غیر ملکی فوج کا انخلا شروع ہوجائے گا۔