برطانیہ(جیوڈیسک) کی فوڈا سٹینڈرڈز ایجنسی کی تشویش اس وقت بڑھ گئی جب جیل کے کھانے کی سپلائی میں حلال گوشت میں خنزیر کا گوشت کے اثرات سامنے آئے ۔ غذائی سپلائرز اور خوردہ فروشوں کی فوری اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہیں تاہم ابھی تک نہیں کہہ سکتے کہ کتنا حلال گوشت اثر انداز ہوا ہے خنزیر کے گوشت سے لیکن جو ہم مقامی سطح پر تحقیق کررہے ہیں اس سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ غیر دانستگی میں بعض مذہبی عقائد کی طرف سے ممنوع ہے۔
انھوں نے کھا لیا ہے اور یہ بالکل کھانے کی صنعت کی ذمہ داری ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ خوراک وہ فروخت کی جارہی ہے جو لیبل کے ساتھ ہے جس کی وجہ سے ہم سپلائرز اوربڑے خوردہ فروشوں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کررہے ہیں اور اس کی روک تھام کا یقینی عمل بنائیں گے۔