برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 60 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد غیرقانونی طورپر برطانیہ داخل ہوئے۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں زیادہ ترطلبا ہیں۔ برطانوی حکام نے تمام افراد کوخصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچایا اورایف آئی اے امیگریشن سیل کے حوالے کیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام افراد کوحراست میں لیکرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔