برطانیہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج

Protest Britain

Protest Britain

لندن: (جیو ڈیسک) برطانیہ میں سرمایہ دارانہ نظام اور اسپین میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔لندن میں آکوپائے موومنٹ نے چھ ماہ بعد نئے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔سینٹ پال کیتھڈرل کے باہر سیکڑوں افراد جمع ہوئے۔جہاں سے احتجاجی ریلی شروع ہوئی۔اور شہرکی بڑی فنانس کمپنیوں کے دفاترکے باہر اختتام پذیر ہوئی۔اس دوران فیٹرلین پر ریلی کے شرکا اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔دوسری جانب اسپین کے شہروں میڈرڈ اور بارسلونا میں ہزاروں افراد نے معاشی بحران اور حکومت کی کفایت شعاری مہم کے خلاف مظاہرے کیے۔