لندن : برطانیہ میں انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو اکسانے والے ،دو ملزمان کو چار سال قید کی سزا سنادی گئی ،برطانیہ کی چے شائر پولیس کے مطابق بیس سالہ جارڈن بلیک شااور بائیس سالہ کینن کو فیس بک کے ذریعے عوام کو فسادات پر اکسا رہے تھے،جس پر عدالت نے انہیں چار سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کو سزا یہ ثابت کرتی ہے کہ جرائم جس طرح بھی کئے جائیں انہیں قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔