برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں پاکستانی نژاد خاتون نائلہ ممتاز کو قتل کرنے کے جرم میں اسکے خاوند اور اسکے خاندان کے دیگر ارکان کو جیل بھیج دیا گیا۔پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے فرد محمد توصیف ممتاز کی 2008میں نائلہ ممتاز سے ارینج شادی ہوئی جس کے بعد وہ برطانیہ آ گئی۔ یہاں وہ چھے ماہ کی حاملہ تھی جب توصیف ممتاز کے خاندان والوں نے اس کو جنات کا سایہ ہونے کے شبہ میں ایسے عمل کروائے جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔
اس سلسے میں عدالت نے آج توصیف ممتاز کو 13 سال، توصیف کے والدین کو 15سال اور اسکے بہنوئی کو 13 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ خاندان کے ان افراد کو بارہ ہفتے تک جاری رہنے والے ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی ہے۔