برطانیہ نے ابو قتادہ کو 6برس کے بعد ضمانت پر رہا کردیا

abuqatada

abuqatada

برطانوی عدالت نے مسلم معلم ابو قتادہ کو چھ برس کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔ اردنی معلم پر اسامہ بن لادن کا دست راست اور شدت پسند ہونے کا الزام ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق ابو قتادا گزشتہ چھ برس سے برطانوی جیل میں الزام عائد کئے بغیر قید تھے۔ان پر برطانیہ میں شدت پسندی پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے قتادا کو اردن کے حوالے کرنے کے خلاف فیصلہ دیا۔ قتادا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اگر انہیں اردن کے حوالے کیا گیا تو ان پر تشدد کیا جائے گا۔ برطانوی عدالت نے انسانی حقوق کی عدالت کے فیصلے کے بعد ابو قتادا کی مشروط ضمانت منظور کی اور رہائی کا حکم دیا۔ عدالت کے موجب قتادا برقی آلہ پہن کر بائیس گھنٹے گھر میں رہیں گے۔ بچوں کو اسکول چھوڑنے نہیں جائیں گے۔ اور نہ ہی امامت کریں گے۔ یا کسی سے ملاقات کریں گے۔