برطانیہ چائلڈ بینیفٹ کٹوتیوں کا نفاذ، دو لاکھ والدین سہولتوں سے محروم

Child Benefit Cuts Imposed

Child Benefit Cuts Imposed

برطانیہ(جیوڈیسک)برطانیہ میں پیر سے چائلڈ بنیفٹ میں ترامیم کے نفاذ سے دو لاکھ والدین چائلڈ بینفٹ کی وصولی سے محروم ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ ڈیوڈ گاوکنے کہا کہ تقریبا 200000 پیرنٹس چائلڈ بینفٹ کی وصولی سے باہر ہو گئے ہیں اور یہ تعداد توقعات سے کچھ زائد ہے۔ ایک پیرنٹ کی 50000 پونڈ سے زائد آمدن والی فیملیز کو چائلڈ بینفٹ کے کچھ حصے سے محروم ہونا پڑے گا جبکہ جن کی آمدن 60000 پونڈ سے زائد ہے ان سے چائلڈ بینفٹ مکمل طور پر واپس لے لیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چائلڈ بینفٹ میں ترامیم و کٹوتیوں کا مطلب یہ ہوگا ہزاروں افراد کو سیلف ایسسمنٹ ٹیکس ریٹرن پر کرنا پڑیں گے۔ اکنامک تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف فسکل سٹڈیز نے متنبہ کیا تھا کہ اس نئی پالیسی سے انتظامی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور ویلفیئر سسٹم انتشار اور تفریق کا شکار ہو جائے گا۔

فی الوقت چائلڈ بینیفٹ پہلے بچے پر 20.30 پونڈ فی ہفتہ اور اس کے بعد ہر بچے پر 13.40 پونڈ ہے اور یہ بنیفٹ بچے کے اگر وہ فل ٹائم ایجوکیشن حاصل کر رہا ہے تو 16 یا 18 سال کی عمر تک ملتا ہے۔