برطانیہ(جیوڈیسک)برطانیہ نے افغانستان میں ڈرون کی تعداد دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر فورس فوری طور پر پانچ خفیہ طیاروں کی خریداری کرے گی۔
ڈرونز کوافغانستان بھیجا جائے گا اور یہ طیارے آئندہ چھ ہفتوں میں آپریشن شروع کر دیں گے۔ طیاروں کے افغانستان پہنچنے کے بعد وہاں برطانوی ڈرون کی تعداد دس ہو جائے گی۔امریکی ساختہ ان ڈرون کو پہلی مرتبہ برطانیہ سے ہی کنٹرول کیا جائے گا۔ خفیہ طیاروں کو خصوصی طور پر تیار کروایا گیا ہے جو صرف اٹھارہ ماہ کے کم ترین وقت میں تیار کئے گئے ہیں۔