برطانیہ بھارت کو دی جانے والی280 ملین پاؤنڈ کی امداد معطل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھارت جیسے امیر ملکوں کو اربوں پاؤنڈ کی دی جانے والی امداد بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ برطانیہ میں بین الاقوامی کی وزیر جسٹن گریننگ جلد ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گی کہ بھارت کو سالانہ دی جانے والی 280 ملین پاؤنڈ کی امداد روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بھارت کو ملنے والی بیرونی امداد 2015 تک بند کر دی جائے گی۔